Posts

حائضہ کے لئے الله کا ذکر

  امابعد یہ حکم خاص طور پر رمضان سے متعلق نہیں بلکہ اختلاف حائضہ کے تلاوت کرنے میں رمضان اور غیر رمضان دونوں میں مطلقاََ ہے اور اسی مسئلہ میں اہل علم کے تین اقوال ہیں : پہلا قول:  مطلقاََ ممانعت کا ہے ، اور وہ یہ کہ حائضہ کے لئے جائز نہیں کہ وہ کچھ بھی تلاوت کرے قرآن کریم میں سے اور دلیل کی بنیاد اسی آیت کو بنایا ہے :’’نماز کے قریب بھی نہ ہو اس حالت میں کہ تم نشے میں ہو یہاں تک کہ تمہیں علم ہونے میں لگے کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور نہ ہی جنابت کی حالت میں مگر یہ کہ راستہ عبور کرنے کے لئے ، یہاں تک کہ تم غسل کرو‘‘۔ (النساء:۴۳ ) لہٰذا حائضہ کو جنبی کے ساتھ لاحق کیانماز کی ممانعت کے اعتبار سے کیونکہ نماز میں قرأت ہوتی ہے اور نماز کی جگہ سے ممانعت گویا کہ قرأت سے بھی ممانعت ہے۔ مگر صحیح یہ ہے کہ حائضہ کو قرأت قرأن سے منع کرنے کے بارے میں کوئی دلیل موجود نہیں لہٰذا ہم کہیں گے کہ حائضہ قرآن کی تلاوت کرے گی اور جس نے حائضہ کا قیاس جنسی پر کیاقرأت کی ممانعت کے بارے میں تو ایسا قیاس قابل توجہ نہیں ہے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ حائضہ جنبی سے متعدد جہات سے وہ مختلف ہے۔ پہلی جہت:  حا...

حالت حيض ميں قرآن مجيد كى تلاوت كى حرمت

حالت حيض ميں  قرآن مجيد كى تلاوت  كى حرمت الحمد للہ اہل علم كے ہاں يہ مسئلہ اختلافى ہے: جمہور فقھاء كرام حالت حيض ميں قرآن مجيد كى تلاوت كى حرمت كے قائل ہيں، اس ليے عورت حيض ميں تلاوت نہيں كر سكتى، اس سے صرف ذكر و اذكار اور دعاء مستثنى ہے جس سے تلاوت كا قصد نہ ہو، مثلا بسم اللہ الرحمن الرحيم، انا للہ و انا اليہ راجعون، ربنا آتنا فى الدنيا حسنۃ و فى الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار الخ اس كے علاوہ دوسرى دعائيں جو قرآن مجيد ميں وارد ہيں وہ عمومى ذكر ميں شامل ہيں. فقھاء نے ممانعت كے كئى ايك امور اور دلائل بيان كيے ہيں: 1 - يہ عورت جماع سے جنابت والے كے حكم ميں ہے كہ دونوں پر غسل فرض ہوتا ہے، اور حديث ميں ثابت ہے كہ: على بن ابى طالب رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم انہيں قرآن مجيد كى تعليم ديا كرتے تھے، اور جنابت كے علاوہ كوئى اور چيز انہيں ايسا كرنے سے نہيں روكتى تھى " سنن ابو داود ( 1 / 281 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 146 ) سنن نسائى ( 1 / 144 ) سنن ابن ماجہ ( 1 / 207 ) مسند احمد ( 1 / 84 ) صحيح ابن خزيمۃ ( 1 / 104 ) امام ترمذى نے اسے حسن صحيح كہا ہے، اور...